اچھرہ:گھر کی پانچویں منزل پر آتشزدگی، 4 بچے جھلس کر جاں بحق

Jan 05, 2024 | 10:48 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک گھر میں پر اسرار طور پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے بابا اعظم چوک  میں واقعہ ایک گھر کی پانچویں منزل پر آتشزدگی ہوئی، آگ لگنے سے گھر میں موجود 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

اچھر ہ آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچیاں اور 2 بچے  شامل ہیں۔جاں بحق بچوں میں 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور فاطمہ، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسمٰعیل شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل بھی جاری ہے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 

مزیدخبریں