اے این ایف کی کارروائیاں، 243 کلوگرام منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

Jan 05, 2024 | 09:47 AM

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز 6 کارروائیوں کے دوران 243 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔ 

کراچی انڈس چورنگی کے قریب ٹریلر سے 220 کلوگرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا۔ ایک دوسری کارروائی میں زیروپوائنٹ، گوادر کے قریب ملزم کے بیگ سے 10 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ 

چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں میں 8 کلو چرس اور 4 کلو آئس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب1 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

لاہور سے نائیجیرین باشندہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے پیٹ سے 17 گرام کوکین بھرا کیپسول برآمد کیا گیا ہے۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں