ایک نیوز:ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دودہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گل یوسف عرف طور سکیورٹی فورسز کے خلاف ٹانک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ گل یوسف کی نقل و حرکت کے راستے پر گھات لگا کر اسے نشانہ بنایا. انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ گل یوسف ایک ساتھی سمیت کمینگاہ کی طرف جا رہا تھا.سرغنہ گل یوسف کا تعلق ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے تھا. انتہائی مطلوب دہشتگرد گل یوسف بھتہ خوری، اغوا براے تاوان اور دھشت گردی کے متعدد کاروائیوں میں مطلوب تھا.حکومت پاکستان نے دہشتگرد سرغنہ گل یوسف کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی.
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔