پاک فوج کی جانب سے انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد 

پاک فوج کی جانب سے انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد 
کیپشن: Inter-Regional Volleyball Championship Volunteer Hunt organized by Pakistan Army

ایک نیوز: پاک فوج کی جانب سے پانچ روزہ انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ پشاور میں شروع ہوگئی۔ ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی مختلف علاقائی 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ 

مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹریٹ سپورٹس خیبر پختونخوا کے اعلیٰ افسران سمیت عسکر ی حکام نے بھی شرکت کی۔ مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے تین ٹیمیں انڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 21 بنائی جائیں گی۔ منتحب شدہ کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز سے ٹریننگ دی جائے گی۔ 

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس عبدالناصر نے بتایا کہ منتخب کھلاڑیوں کو پاکستان آرمی کی طرف سے ماہانہ 45 ہزار روپے چھ ماہ تک دیئے جائینگے جبکہ کیمپ کے بعد نیشنل چیمپئن شپ تک ماہانہ پندرہ ہزار روپے دیئے جائینگے۔ 

پاکستان فوج کی اِن کاوشوں کا مقصد ملکی حالات میں مثبت تبدیلی لانا اور کھیلوں کے میدان کی رونقیں بحال کرنا ہے۔ یہ اقدامات ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت ثابت ہوں گے۔ جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم ہونگے۔