جڑواں بچوں کی پیدائش مگرایک سال کافرق

Jan 05, 2024 | 07:53 AM

ویب ڈیسک:ایک امریکی جوڑےکےہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی،دونوں کی پیدائش میں ایک سال کافرق آگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک امریکی جوڑےکےہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی،جن کی پیدائش میں مہینوں نہیں بلکہ ایک سال کافرق آگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جڑواں بچوں کے والد36 سالہ بلی ہمفری نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ میں جڑواں بچوں کی پیدائش کولے کر بہت پرجوش ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ جب ہم ہسپتال گئے تو مجھے یقین نہیں تھا کہ دونوں آج ہی پیدا ہوجائیں گے۔ایک بچےکی پیدائش31 دسمبر 2023 کورات 11:48 پر ہوئی جبکہ دوسرےبچےکی یکم جنوری 2024کو12:28 بجے پیدا ہوا۔
بچوں کی والدہ34 سالہ ایو ہمفری کا کہنا تھا کہ وہ 30 دسمبر کو ہسپتال گئی تھیں لیکن اس دن ڈلیوری نہ ہوسکی اور انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا تاہم اگلے دن وہ ہسپتال دوبارہ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر سال ایک لاکھ سے زائد جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے مگر جڑواں بچوں کی پیدائش کی تاریخ اور سال کے مختلف ہونے کے امکانات بہت ہی کم یعنی نہ ہونے کے برابر سامنے آتے ہیں۔

مزیدخبریں