ویب ڈیسک:سڈنی ٹیسٹ کےتیسرےروزآسٹریلیاکی پاکستان کےخلاف بیٹنگ جاری،قومی ٹیم نےمیزبان ٹیم کے4کھلاڑی شکارکرلئے۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیانے4وکٹوں کےنقصان پر199رنزبنالئے،پاکستان کوپہلی اننگزمیں114رنزکی برتری حاصل ہے،ٹریوس ہیڈاورمچل مارش6،6رنزبناکر کریزپرموجود ہیں۔
آسٹریلیا کی تیسری وکٹ187 رنز پر گری، اسٹیو اسمتھ کو38 رنز پر میر حمزہ نے آؤٹ کیا جبکہ چوتھی وکٹ بھی اسی یعنی187 رنز پر گری۔چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارنس لبوشین تھے، وہ 60 رنز پر آغا سلمان کی بال پر بولڈ ہوئے۔
کھانےکےوقفےتک آسٹریلیا نے4 کھلاڑیوں کے نقصان پر80 اوورز میں199 رنز اسکور کرلیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نے2 اور میر حمزہ، عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 313 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔