پاکستانی ٹیم کاحصہ بننامیراخواب تھا،حسیب اللہ

Jan 05, 2024 | 07:13 AM

ویب ڈیسک:وکٹ کیپروبیٹرحسیب اللہ نےکہاہےکہ نیوزی لینڈکےخلاف ٹی20ٹیم میں منتخب ہونےپربہت خوش ہوں،قومی ٹیم کاحصہ بننامیر اخواب تھا۔
تفصیلات کےمطابق وکٹ کیپرحسیب اللہ نیوزی لینڈکےخلاف قومی ٹیم میں سلیکٹ ہونےپرپرجوش ہیں۔
حسیب اللہ کاکہناتھاکہ بلوچستان سے پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے والا دوسرا کھلاڑی ہوں۔ بلوچستان اکیڈمی میں نئے لڑکوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
قومی بلےبازکامزیدکہناتھاکہ ہر کھلاڑی کی طرح میرا بھی خواب تھا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ بنوں۔ ڈومیسٹک پرفارمرز کو سلیکٹ کیا جارہا ہے جو اچھی بات ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچزکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

مزیدخبریں