فلم”ڈنکی“نےدھوم مچادی،دنیابھرمیں417کروڑکابزنس کرلیا

فلم”ڈنکی“نےدھوم مچادی،دنیابھرمیں417کروڑکابزنس کرلیا
کیپشن: The movie "Dinky" created a sensation, it made a business of 417 crores worldwide

ویب ڈیسک:بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان کی فلم”ڈنکی“نےدنیابھرمیں417کروڑسےزائدکابزنس کرلیا،صرف بھارت میں 200کروڑ کابزنس کرنےمیں کامیاب ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سال2023بالی ووڈکنگ شاہ رخ خان پرخاصامہربان رہا،جس میں اداکارکی تین فلمیں آئی،جنہوں نےخوب بزنس کیاہے۔
 فلم ”دنکی“ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے21 دسمبر2023 کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔
فلم  کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔
راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیرقانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔
”ڈنکی“ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔