عراق:امریکی ڈرون حملہ،کمانڈرسمیت4ساتھی جاں بحق

Jan 05, 2024 | 04:39 AM

ویب ڈیسک:عراق میں امریکی ڈرون حملہ سےکمانڈرسمیت4ساتھی جاں بحق ہوگئے۔
خبرایجنسی کےمطابق عراق میں امریکی ڈرون حملہ کےنتیجےمیں عراقی ملیشیاکاکمانڈر4ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگیا۔بغدادکےشمالی علاقوں میں عراقی کمانڈرکی گاڑی کونشانہ بنایاگیا۔مشتاق جوادکاظم الجواری عراقی ملیشیاحرکتہ النجبہ کےکمانڈرتھے۔
ترجمان پنٹاگون کےمطابق جوادکاظم امریکی اہلکاروں پرحالیہ حملوں میں ملوث تھے،اس لئےان کونشانہ بنایاگیا۔
ترجمان عراقی وزیراعظم کےمطابق عراقی سیکیورٹی سےمتعلق تنظیم پربلاجوازحملہ کیاگیا،جس کی بھرپورمذمت کرتےہیں۔
دوسری جانب عراقی ملیشیاکےکمانڈرابوعقیل الموسوی نے کمانڈرکی موت کابدلہ لینےکی دھمکی دیدی ہے۔

مزیدخبریں