ایک نیوز:دھندنےسب کچھ دھندلادیا،موٹرویزپرحدنگاہ کم ہونےکی وجہ سےٹریفک کومعطل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شدیددھندکےباعث حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی،موٹرویزکوٹریفک کیلئےمختلف مقامات سےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق شدیددھندکےباعث موٹروےایم ٹواسلام آبادسےچکری تک بندکردی گئی،موٹروےایم فائف ظاہرپیرسےشیرشاہ تک حدنگاہ کم ہونےپرٹریفک معطل کردی گئی۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹروےایم ون کودھندکی وجہ سےاسلام آبادسےپشاورتک بند کردیاگیا،موٹروےایم 14ہکلہ سےفتح جنگ تک ٹریفک مکمل طورپربندکردی گئی ہے۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق صبح10 سے شام6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
سیدعمران احمدکےمطابق تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔