ویب ڈیسک: امریکہ کے شہر ڈلاس کے ایک ہائی سکول میں طالب علم نے فائرنگ کر کے ایک کلاس فیلو کو ہلاک کر دیا جبکہ پانچ طلبا زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ پیری لوا کے علاقے کے سکول میں اس وقت پیش آیا جب طلبا سرما کی چھٹیوں کے بعد سکول آئے تھے۔
پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ فائرنگ کرنے والا سکول کا طالب علم ہی تھا اور غالب امکان یہی ہے کہ اس نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی ماری۔ زخمی ہونے والوں میں سکول کا ایڈمنسٹریٹر بھی شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے کا نام ڈائلن بٹلر تھا اور اس کی عمر 17 سال تھی جبکہ اس حوالے سے ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں کہ واقعے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔
ڈائلن بٹلر کی والدہ اور دو دوستوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ ایک خاموش طبع لڑکا تھا جس کو کئی برس سے مذاق کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور تنگ کیا جا رہا تھا۔