لاہور:کاروباری رنجش،بھانجےنےفائرنگ کرکےماموں کوقتل کردیا

Jan 05, 2024 | 03:09 AM

ایک نیوز:لاہورمیں کاروباری رنجش پربھانجےنےفائرنگ کرکےماموں کوقتل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقہ ساندہ حکیماں والا بازار میں بھانجے نے فائرنگ کر کے ماموں کو قتل کر دیا ۔
پولیس کےمطابق آصف کااپنےماموں کےساتھ کاروبارکی وجہ سےجھگڑاہوا،جس کی رنجش میں ملزم نےفائرنگ کرکےاپنےماموں کوقتل کردیا،مقتول کی شناخت 55سالہ محمدعلی کےنام سےہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری جائےوقوع پرپہنچ گئی اورموقعہ واردات سےتمام شواہداکٹھےکرکےلاش کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کےبعدملزم موقع واردات سےفرارہوگیا۔

مزیدخبریں