ایک نیوز:ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کاخفیہ اطلاعات پرآپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگردساتھی سمیت جہنم واصل کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان کےمضافاتی علاقےمیں سیکیورٹی فورسزنےخفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا،دوران آپریشن انتہائی مطلوب دہشتگردساتھی سمیت جہنم واصل کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسزنےدہشتگردکی نقل وحرکت کےراستےپرگھات لگاکراسےنشانہ بنایا،مارےجانےوالےدہشتگردکاتعلق ٹی ٹی پی سجناگروپ سے ہےجس کی شناخت گل یوسف کےنام سےہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق انتہائی مطلو ب دہشتگردبھتہ خوری،اغوابرائےتاوان اوردہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں مطلوب تھا،حکومت نےدہشتگردکےسرکی قیمت 25لاکھ روپےمقررتھی۔