ٹنڈومحمدخان:تیزرفتار ٹرک اُلٹ گیا،1شخص جاں بحق،2زخمی

ٹنڈومحمدخان:تیزرفتار ٹرک اُلٹ گیا،1شخص جاں بحق،2زخمی
کیپشن: Tando Muhammad Khan: High speed truck overturned, 1 person died, 2 injured

ایک نیوز:ٹنڈومحمدخان میں تیزرفتار ٹرک ٹائربرسٹ ہونےسے اُلٹ گیا،حادثےمیں ایک شخص جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآبادمیں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک اُلٹ گیا ۔
پولیس ذرائع کےمطابق ٹرک ٹائربرسٹ ہونےکی وجہ سےالٹا،حادثےکےباعث ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دوافرادزخمی بھی ہوئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےشخص کی شناخت 22سالہ ریاض کےنام سےہوئی ہےجبکہ زخمیوں میں 25سالہ اکرم اور32سالہ جاویدشامل ہے،لاش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔