ویب ڈیسک: وزارت مذہبی امور کی جانب سےحج قرعہ اندازی میں نام نہ آنےوالےافراد کورقم واپس کردی گئی۔
وزارت کے مطابق حج قرعہ اندازی میں نام نہ آنےوالے پانچ ہزار چھ سو تینتیس افراد کو مجموعی طور پر چھ ارب روپے واپس کئے گئے
آئندہ برس کے لیے حج قرعہ اندازی میں پانچ ہزار چھ سو تینتیس درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔ ریگولر حج اسکیم میں انہتر ہزار چار سو اڑتیس درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر کوٹہ قرعہ اندازی میں تریسٹھ ہزار آٹھ سو پانچ خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔