بد سلوکی کیس ، ٹک ٹاکر عائشہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

Jan 05, 2023 | 22:27 PM

ایک نیوز :مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے پر سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی گئی ،عدالت نے عائشہ ٹک ٹاکر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے۔

تفصیلات کےمطابق مدعیہ عائشہ ٹک ٹاکر عدالتی حکم پر کمرہ عدالت میں پیش ہو گئی ،ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے خاتون عائشہ اکرم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے، ایڈوکیٹ ایم ڈی حسین نے ٹک ٹاکر کی جانب سے وکالت نامہ پیش کیا ۔سرکاری وکیل سلیم احمد گل نے عدالت میں دلائل دیئے،تھانہ لاری اڈا پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھا ہے

عدالت میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سکیورٹی میں پیش ہوئی ،عدالت نے عائشہ کہ قابل ضانت ورانٹ گرفتاری واپس لے لیے عدالت نے کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں