ن لیگ بھی اداکاراؤں کے حق میں میدان میں آگئی

ن لیگ بھی اداکاراؤں کے حق میں میدان میں آگئی
کیپشن: ن لیگ بھی اداکاراؤں کے حق میں میدان میں آگئی

ایک نیوز :مسلم لیگ ن  بھی اداکاراؤں کے حق میں میدان میں آگئی ،ن لیگ نے عمران خان سےکبریٰ خان ، سجل علی ، ماہرہ خان اور مہوش حیات سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا 

تفصیلات کےمطابق ن لیگ کے رہنما عطاتارڑ نےکہاکہ شوبز کی خواتین پر الزامات عمران خان کے کہنے پر لگائے گئے ہیں اور شوبز کی خواتین پر الزامات کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔ 

انہوں نے کہاکہ  لندن میں بیٹھے شخص نے عمران خان کے کہنے پر آڈیو لیک سے دھیان ہٹانے کے لیے لڑکیوں پر الزامات لگائے ۔ مہوش حیات ،ماہرہ خان سجل علی اور کبرا خان  پر بھونڈے الزامات پر عمران خان کو چاہئے کہ وہ ان خواتین سے معافی  مانگیں۔