ایک نیوز : لاہور ، اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
عوام کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر اور شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جٹھکے محسوس کئے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور،حافظ آباد،کمالیہ ، منڈی بہاؤالدین ،جہلم، اسلام آباد، پشاور ،ایبٹ آباد، لوئر دیر ، چترال ، ہنگو، مردان، ہری پور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔