دھند کے باعث مانگا منڈی میں ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

دھند کے باعث مانگا منڈی میں ٹریفک حادثہ، متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

ایک نیوز: مانگا منڈی ملتان روڈ بائی پاس پر دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ  پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا جس میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ۔ حادثے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور  زخمیوں کو  فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-05/news-1672920274-2141.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-05/news-1672920277-7550.mp4