ایک نیوز: ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل راولپنڈی نے کاروائی کرتے ہوئے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد زبیر اور محمد ابوبکر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے موبائل فونز سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا ہے۔
ایف بی آر نے دوسری کارروائی میں مالی فراڈ میں ملوث ملزم محمد اکرم کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔