کراچی: سستے آٹے کے سٹال پر بدنظمی، خواتین لڑ پڑیں

Karachi: Disorder at the stall of cheap flour, women fought
کیپشن: Karachi: Disorder at the stall of cheap flour, women fought

ایک نیوز: کراچی میں سستے آٹے کے سٹال پر خریداری کے دوران بدنظمی کی وجہ سے خواتین آپس میں لڑپڑیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ کراچی میں آٹا مہنگا ہونے سے شہری لائنوں میں لگنے پر مجبور ہوگئے۔ نیو کراچی ٹاؤن میں ستے آٹے کی فروخت کے دوران بد نظمی، سستا آٹا خریدنا شہریوں کیلئے محال ہوگیا۔

دوسری جانب قاضی احمد میں ایک آٹے کے تھیلے پر خواتین لڑ پڑیں۔ ایک خاتون کو آٹے کا تھیلہ ملا تو دیگر خواتین بھی جھپٹ پڑیں۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ صرف 10 کلو کے 100 تھیلے فراہم کئے جاتے ہیں جو ناکافی ہیں۔ انتظامیہ  غریب عوام کو باعزت طریقے سے سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائے۔