ایک نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان پر جان لیوا حملے سے متعلق ملزم نوید بشیر کااعترافی ویڈیو بیان ڈی پی او گجرات نے اپنے موبائل سے ریکارڈ کروایا، جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے تمام افسران و اہلکاروں سے پوچھ گوچھ شروع کر دی۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور فوری بعد ملزم نوید کا بیان منظر عام پر آگیا۔ بیان بارے شکوک و شبہات پائے گئے تاہم ویڈیو سامنے آنے سے معمہ حل ہو گیا کہ ڈی پی او گجرات غضنفر علی شاہ نے اپنا موبائل فون ایس ایچ او شہباز ہنجرا کے حوالے کیا اور ملزم نوید کا بیان ریکارڈ کرنے کو کہا، ایس ایچ او نے اس موبائل فون سے ملزم نوید کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا گیا بعدازاں موبائل فون ڈی پی او کوواپس دے دیا ۔فوٹیج پر تاریخ 3نومبر 2022اور ریکارڈنگ کا وقت پانچ بجکر 28منٹ درج ہے۔ جے آئی ٹی نے واقعہ کی جانچ پڑتال شروع کر دی۔
یاد رہے عمران خان پر 3نومبر کو وزیرآباد کے قریب حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔
#EXCLUSIVE: CCTV video showing allegedly DPO #Wazirabad supervised/directed SHO of @OfficialDPRPP to record confessional statement of accused Naveed who attacked/shot former PM @ImranKhanPTI. pic.twitter.com/ohTn5rXiSo
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) January 5, 2023