عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا کیس، دانیہ شاہ کو ضمانت نہ مل سکی

Jan 05, 2023 | 15:57 PM

ایک نیوز: عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کو آج بھی جیل سے رہائی نہ مل سکی۔ درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی میں عامر لیاقت کی نازیبا تصویر، ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

سابق اہلیہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ اس موقع پر دانیہ شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ کئی ہفتوں سے جیل میں ہے، ضمانت دی جائے۔ 

یاد رہے کہ دانیہ شاہ کو ایف آئی اے نے 17 دسمبر کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ دانیہ شاہ کے خلاف عامر لیاقت کی بیٹی نے شکایت درج کرائی تھی۔

مزیدخبریں