ایک نیوز: ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ملازمین کو خوشخبری سنادی۔ سال 2021 سے رکا ہوا 25 فیصد سپیشل الاؤنس کے اجراء کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے یوای ٹی لاہور کے گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو سپیشل الاؤنس اجراء کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سپیشل الاؤنس کا اطلاق فکسڈ سیلری، سیلری پیکیج، ٹنیورٹریک ملازمین پرنہیں ہوگا۔
نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری جامعات کو اپنے وسائل سے سپیشل الاؤنس دینا ہوگا۔ حکومت پنجاب اضافی گرانٹ نہیں دے گی۔