خاتون فضائی مسافر پر پیشاب کرنیوالے کا پتہ چل گیا

Jan 05, 2023 | 15:18 PM

ایک نیوز : ایئر انڈیا کی پرواز میں مبینہ طور پر  خاتون پر پیشاب کرنے والے  مسافر  کی شناخت کر لی  گئی۔ دہلی پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔ 

  رپورٹ کے مطابق  ممبئی کے رہائشی 50سالہ تاجر شیکھر مشرا نے 26 نومبر 2022 کو نیویارک سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک ساتھی مسافر پر اپنے کپڑے اتار کر پیشاب کر دیا تھا۔  دہلی پولیس نے لینڈنگ کے فوری بعد پولیس اور سکیورٹی آفیسر سے معلومات چھپانے پر ایئر لائن کے خلاف بھی کارروائی  کا آغاز کردیا ہے۔

ایئر انڈیا نے تاخیر کے ساتھ یعنی 28 دسمبر کو پولیس کے ساتھ خاتون کی تفصیلی شکایت شیئر کی تھی۔ ملزم شیکھر مشرا کے خلاف 4 جنوری 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا۔  ممکنہ طور پر  دہلی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے ممبئی جا سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں