میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کرپٹ اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے والے افسران کا پتہ چل گیا

میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں کرپٹ اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے والے افسران کا پتہ چل گیا

ایک نیوز: میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ارباب اختیار کرپٹ ٹولے کی پشت پناہی کرنے لگے ۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دو مراسلوں نے کرپٹ ٹولے کی پشت پناہی کرنے والے افسران عیاں کر دیئے 

رپورٹ کے مطابق اے سی س5ی نے کرپشن میں ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آنے پر   گیارویں سکیل کے ملزم  آغا مزمل کو معطل کیا۔ 20 دسمبر کے جاری کردہ مراسلے میں آغا مزمل کو 90 دن کے لیے معطل کیا گیا، جس کے بعد  پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔ انکوائری میں آغا مزمل پر رشوت، بھتہ خوری اور سرکاری امور میں تجاوز کا الزام لگایا گیا ۔ 

20 دسمبر کو معطل ہونے والے جونیئر کلرک آغا مزمل کو بغیر انکوائری کے 22 دسمبر کو بحال کر دیا گیا ۔22 دسمبر کو جاری ہونے والے بحالی آرڈرز میں آغا مزمل کو دوبارہ کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن پہلے معطلی کے آڈر دیے پھر دو دن بعد اسی افسر نے بحالی کے بھی آڈر جاری کر دیے۔