ایک نیوز: اوکاڑہ تھانہ حویلی لکھا کی حدود جمعہ خان روڈ پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ میاں بیوی زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے مقصود جہانگیر نامی شخص میں داخل ہوکر گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے زخمیوں کو لاہور ریفر کر دیا۔ شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈکیتی کی واردات ڈی پی اوکاڑا فرقان بلال واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔ فرار ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-05/news-1672908551-7509.mp4