ایک نیوز: پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے جو آبادی 1970 میں 59 ملین سطح پر تھی وہ اب بڑھ کر 2021 میں 231 ملین (23 کروڑ 10لاکھ ) تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملکی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جن میں کام کرنے والوں کی تعداد زیرِ کفالت افراد سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک پوڈ کاسٹ سیریز کی تازہ ترین قسط میں شعبہ معاشی پالیسی جائزہ کے تین افسران نے پاکستان میں آبادی کے مواقع کے امکانات پر بات چیت کی اور بتایا کہ پاکستان کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ 1970 کی 59ملین سطح سے بڑھ کر 2021میں 231 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے ایسے افراد جن کی عمریں 30 برس سے کم ہیں۔ملکی آبادی کی عمر کی تقسیم آبادی کے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے خوش آئند ہے کیونکہ یہ ایسی مدت ہوتی ہے جس میں کام کرنیوالی آبادی زیر کفالت افراد کی آبادی سے بڑھ جاتی ہے۔