عمران خان نااہلی کیس: لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا

Jan 05, 2023 | 13:03 PM

ایک نیوز: عمران خان نااہلی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی ممکنہ نااہلی کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔ 

دوران سماعت جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کس قانون کے تحت عمران خان کو نااہل کیا؟ اس پر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 62 ٹو ون ایف کے تحت عمران خان کا نااہل کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ تو آئین کا آرٹیکل ہے، الیکشن کمیشن نے اپنے کس قانون کے تحت عمران خان کو نااہل کیا؟

بیرسٹر علی ظفر نے جواب میں کہا کہ یہی تو ہم کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اسلام اباد بھی کیس کر رہے ہیں اور یہاں بھی؟ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ کیس بعد میں سیشن کورٹ اسلام آباد فائل کردیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اس کیس کا کیا بنا؟ وکیل نے بتایا کہ یہ کیس ابھی ایسے ہی ہیں کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

عدالت نے عمران خان کے وکیل کو  مختلف عدالتوں کے فیصلہ پڑھنے کی ہدایت کردی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیس میں الیکشن کمیشن کو پارٹی بنایا گیا ہیں دیگر کو بھی پارٹی بنایا جائے۔ اس طرح دیگر فریق کا مؤقف بھی سامنے آجائے گا۔ 

 عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے روک دیا۔

مزیدخبریں