ایک نیوز: لاہور میں امریکی سفارت خانے کے وفد نے دربار بابا گورو نانک کرتار پور کا دورہ کیا اور کرتارپور راہداری کو اقلیتوں کے تحفظ کا امین قرار دیا ۔
ممبر گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے مطابق کیون چن پولیٹیکل آفیسر اور کارل روجرس ڈپٹی پبلک افیرز آفیسر کی قیادت میں آنے والے امریکی سفارت خانے کے وفد نے کرتارپور راہداری کو اقلیتوں کے حقوق کا ضامن قرار دیا اور پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل حقوق کو سراہا ۔ کرتارپور راہداری منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکومینٹری رپورٹ بھی دکھائی گئی۔
امریکی سفارت خانے کے وفد نے عام یاتریوں کے ساتھ لنگر بھی کھایا اور پاک بھارت سرحد زیرو پوائنٹ پر یاد گاری تصویریں بھی بنوائیں۔ بہترین مہمان نوازی اور انتظامات پر حکومت پاکستان اور دربار انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-05/news-1672905355-5524.mp4