ایک نیوز: سرائے عالمگیر پولیس تھانہ صدر میں جائیداد کے تنازعہ پر انکوائری پر آئے دو گروپوں میں پولیس اسٹیشن کے باہر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کے پولیس اسٹیشن کے باہر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، انکوائری پر آئے دو گروپوں میں پولیس اسٹیشن کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو میجر عزیز بھٹی ہسپتال گجرات ریفر دیا،پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ فائرنگ سے مضروب ہونے والوں تینوں زخمیوں کا تعلق نواحی علاقے قصبہ سے ہیں
پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں جائداد کا تنازعہ تھا اور تھانے میں انکوائری پر آئے تھے۔ ڈی ایس پی سرکل سرائے عالمگیر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھانہ کے باہر فائرنگ کے واقعے پر پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔