راولپنڈی: پولیس وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا 1 ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

Jan 05, 2023 | 12:29 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: راولپنڈی میں پولیس وردی پہن کر  بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے دو ڈاکو گرفتار جبکہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والی ملزمان کا ایک ساتھی گزشتہ روز پولیس مقابلے میں فائرنگ سے مارا گیا تھا جبکہ 2 گرفتار ہو گئے۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں فردین اور جابر شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 کلو چرس اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد  ہو اہے ۔

پولیس کے مطابق  ملزمان پولیس یونیفارم میں ملبوس ہو کر بیرون ملک سے آنے والوں کو لوٹ لیا کرتے تھے۔ملزمان سنگین جرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ 

مزیدخبریں