وزیراعظم، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ جنیوا میں 'ڈونرز کانفرنس' کی مشترکہ میزبانی کریں گے

Jan 05, 2023 | 12:25 PM

ایک نیوز: سیلاب زدگان کی امداد کیلئے کلائمیٹ ریزیلیئنٹ پاکستان عالمی کانفرنس پیر کے روز جنیوا میں ہوگی۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس مشترکہ میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاززہرا بلوچ نے معمول کی ہفتہ وار  پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات اور ہرزہ سرائی کی مزمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف بیانات اور ہرزہ سرائی کی مزمت کرتے ہیں ،بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

پاکستان اور بھارت نے یکم جنوری کو جوہری ہتھیاروں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا  تھا۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔ بھارت عالمی برداری کو اینٹی پاکستان پراپیگنڈے سے گمراہ کر رہا ہے۔بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے ریاستی دہشت گردی ترک کرے۔مقبوضہ کشمیر میں سال 2022 کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا۔بھارتی فورسز نے 70 سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران شہید کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی موسمیاتی پاکستان کانفرنس 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہوگی ۔وزیر اعظم شہباز شریف 9 جنوری کو جنیوا میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ مشترکہ میزبانی کریں گے۔ وزیراعظم اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ بھی کریں گے،  انہوں نے کانفرنس کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں وزیر اعظم متاثرہ آبادی کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے پاکستان کے وژن کا خاکہ پیش کریں گے حالیہ تباہ کن سیلابوں کے بعد کانفرنس تعمیر نو کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ملک اس وقت ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے اہم کام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزیدخبریں