وفاقی دارلحکومت میں سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کا بڑا مطالبہ

Jan 05, 2023 | 11:55 AM

Hasan Moavia

صدام مانگٹ: وفاقی پولیس نے اسلام آباد کی سکیورٹی کے لئے وزارت داخلہ سے نیا مطالبہ کر تے ہوئے مزید 44 سو اہلکاروں کی ڈیمانڈ کر دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس نے سکیورٹی کے لئے ایف سی پر عدم اعتماد کر دیا۔آئی جی اسلام آباد نے حالیہ بھرتیوں کے علاوہ مزید 44 سو اہلکاروں کی ڈیمانڈ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بعد ایف سی کو اسلام آباد سے واپس بھجوا دیں گے۔
 واضع رہے اسلام آباد پولیس کی قریب 12 ہزار نفری ہے جسے چار ڈویژن پر تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر سال اسلام آباد پولیس کے قریب سو افسران و اہلکار ریٹائر ہو رہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک کا انتظام وانصرام کرنے کے لئے 26 سو اہلکاروں کی ضرورت ٹریفک پولیس کو ہے۔ عدالتی وی آئی پی اہم عمارتوں کی سکیورٹی کے لئے نفری کی کمی ہے اور اسلام آباد میں سکیورٹی کے لئے تعینات پولیس اہلکار عدم سہولیات کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں