دھند کے باعث 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 11 مسافر زخمی

دھند کے باعث 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 11 مسافر زخمی

ایک نیوز: دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ دھند کے باعث 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 11 افراد زخمی ہوئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دھند کے باعث شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پرمسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس میں  بس میں سوار 5مسافر زخمی ہوگئے۔  ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر   زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 

دوسرا حادثہ ساہیوال میں پیش آیا جس میں شدید دھند کے باعث عارف والا روڈ پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا اور حادثہ میں 6 مسافر شدید زخمی ہو گئے  جبکہ 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے آفراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ ہائی ٹیک فیڈ کے قریب سڑک کے درمیان ڈیوایڈر نہ ہونے سے پیش آیا۔