ساہیوال: بیوی کو منانےآئےشوہر کی فائرنگ، ساس جاں بحق

ساہیوال: بیوی کو منانےآئےشوہر کی فائرنگ، ساس جاں بحق

ایک نیوز: ساہیوال تھانہ کمیر کے علاقے اسلام پورہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں داماد نے دوست کیساتھ مل کر ساس کو موت کی نیند سلا دیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بابر نامی شخص کی بیوی سمیرا  گھریلو ناچاقی پر میکے آئی ہوئی تھی۔ بیوی کو منانے کی کوشش میں ناکامی پر بابر نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں بابر نامی ملزم کی ساس خالدہ بی بی جاں بحق  اور بیوی سمیرا خاتون شدید زخمی ہوئی۔ زخمی سمیرا خاتون کو تشویشناک حالت میں  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم اپنے دوست کیساتھ فرار ہو گیا۔ ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔