کراچی: کورنگی گلزار میں پولیس مقابلہ،اغواء برائے تاوان میں ملوث ڈاکو گرفتار

کراچی: کورنگی گلزار میں پولیس مقابلہ،اغواء برائے تاوان میں ملوث ڈاکو گرفتار

ایک نیوز: کراچی کے کورنگی گلزار کالونی میں پولیس مقابلہ ہوا  جس میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق گلزار کالونی متصل کورنگی انڈسٹریل ایریا کے قریب پولیس کو ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث گینگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپا مارا جس کے باعث پولیس اور گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے بعد علاقہ فائرنگ کی آواز سے گونج اٹھا اور آس پاس کے مقامات پر سناٹا طاری ہو گیا۔  علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہو گئی۔ 

فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت گروہ کا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ دیگر ساتھی تاحال موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی گرفتار ملزم کے پاس سے درجن سے زائد موبائل فون اور نشہ آور ادویات برآمد ہوئی ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق اضافی نفری بھی طلب کی گئی، دیگر مفرور ملزمان علاقے کی حدود میں ہی موجود ہیں اور انکو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے.پولیس کے کسی بھی اہلکار کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.