لاہور: غریب کیلئے 2 وقت کی روٹی مشکل، آٹا 145 روپے کلو

Jan 05, 2023 | 10:59 AM

ایک نیوز: بڑھتی مہنگائی میں آٹا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت میں چکی کے آٹے کی فی کلو قیمت 145 تک جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آٹا 145 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 4500 روپے من ہوگئے لیکن اس کے باوجود بھی فلور ملز، آڑھتی اور دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔

لاہور میں سستے سرکاری آٹے کے تھیلے بدستور غائب ہیں اور  شہری 15 کلو کا مہنگا کمرشل آٹے کا تھیلا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے ساتھ انڈے 275 روپے درجن اور مرغی کا گوشت 600 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

مزیدخبریں