خیبرپختونخوا: مالی بحران کے سبب 167 سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم

Jan 05, 2023 | 10:15 AM

ایک نیوز: محکمہ تعلیم کے ملازمین کیلئے بری خبر، حکومت نے ڈبل شفٹ سکول بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی بھی مالی بحران کی زد میں آگئی۔ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کردی گئی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 167 سکولوں میں ڈبل شفٹ ختم کردی گئی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈبل شفٹ میں بھرتی ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کیا جائےگا۔ 

پشاور، شانگلہ، مالاکنڈ، سوات، بونیر، مانسہرہ، چترال، باجوڑ، مردان اور دیگر اضلاع میں سکولوں سے ڈبل شفٹ ختم کی گئی ہے۔

مزیدخبریں