فیصل آباد: گھریلو کمسن ملازمہ سے جنسی زیادتی، کتے کا بچا کھانا کھلانے کا انکشاف

فیصل آباد: گھریلو کمسن ملازمہ سے جنسی زیادتی، کتے کا بچا کھانا کھلانے کا انکشاف
کیپشن: Faisalabad: Sexual abuse of a young domestic worker, revelation of feeding scraps to a dog(file photo)

ایک نیوز: فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد اور جنسی ہراسانی سے انسانیت بھی شرما گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بلال نگر میں 11 برس کی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کی مدعیت میں گھر کے مالک، مالکن، بیٹی اور داماد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بچی کی والدہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مالک کے داماد نے بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، والدہ نے بچی کو کتوں کا بچا ہوا کھانا دیے جانے کا بھی الزام عائد کیا۔

درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالک کے داماد نے بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، تین روز قبل بیٹی کو مالکان کے گھر سے باتھ روم سے بازیاب کرایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کرا لیا گیا، میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔