ایک نیوز: مری جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے خوشخبری۔ اسلام آباد کی سی ڈی اے نے مری تک شٹل بس سروس چلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اب سیاح اسلام آباد بارہ کہو سے لوئر ٹوپہ تک صرف 100 روپے کے یکطرفہ کرائے میں سفر کرسکیں گے۔
سی ڈی اے کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ صبح 9 بجے سے ہر 90 منٹ بعد شٹل بس سروس چلائی جائے گی۔ جس میں 12 سال سے کم عمر اور 65 سال سے زائد عمر افراد سے کرایہ نہیں لیا جائے گا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کا کہنا تھا کہ شٹل بس سروس شروع کرنے کا ایک مقصد سیاحتی سیزن میں مری ایکسپریس وے پر ٹریفک کا رش کم کرنا بھی ہے۔