ایک نیوز: ایرانی حکومت کی جانب سے گرفتار آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اداکارہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ترانہ علی دوستی کو 17 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے معروف اداکارہ کو غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
ایرانی اداکارہ ترانہ علی نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی اور سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر پوسٹ کرکے احتجاج کیا تھا۔
اداکارہ نے 8 دسمبر کو بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی اور اسی دن احتجاج میں شریک نوجوان کو پھانسی دی گئی تھی، ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔