آرمی چیف کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی پائیداری پر اتفاق

آرمی چیف کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی پائیداری پر اتفاق
کیپشن: Army Chief meets Saudi Defense Minister, agrees on sustainability of bilateral relations

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی وزیردفاع سے ملاقات ہوئی ۔ جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی وزیردفاع کی ملاقات ہوئی ہے۔ سعودی وزیردفاع نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی پائیداری پر زور دیا گیا۔ دفاعی تعاون بڑھانے، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں سعودی فوج کے سربراہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سعودی وزیردفاع نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی ہے۔ 

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ آرمی چیف متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کریں گے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 10 جنوری تک سعودی عرب اور یواےای کے دورے پر ہیں۔ آرمی چیف دونوں ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق برادر ممالک کی مسلح افواج اور پاکستانی افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوگی۔ سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔