رحیم یارخان: پراسرار بیماری سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد ہلاک

Jan 05, 2023 | 08:32 AM

ایک نیوز: رحیم یارخان میں پراسرار بیماری نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی جان لے لی۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں وائرل انفیکشن سےایک ہی خاندان کے مزید 3 افراد جاں بحق۔

گذشتہ 13 روز میں متاثرہ خاندان کے جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔

پراسرار بیماری کا پتہ چلانے کیلئے متاثرہ خاندان کے خون، کھانے پینے کی اشیاء اور برتنوں کے نمونے حاصل کرلیے گئے۔

مزیدخبریں