ایک نیوز:جہانیاں میں الیکشن کراو ملک بچاو نکالی گئی ریلی کے شرکاء نےڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالےریلی کی قیادت سینئر وائس پریزیڈنٹ مخدوم شہزادحسین شاہ نے کی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ریلی ٹھٹھہ صادق آباد سے شروع ہوکر مرکزی چوک پر احتتام پذیر ہوئی ۔شرکاء نےپلے کارڈ اور بینرز اٹھاکر امپورٹڈ حکومت نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے مخدوم شہزادحسین شاہ کا کہنا تھاکہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے الیکشن کروائے جائیں۔حکومت آئے روز مہنگائی کررہی ہے غریب عوام آٹا گھی چینی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔