میلسی:ڈی ایس پی آفس کے قریب ریلوے اسٹیشن روڈ پر ڈکیتی

میلسی:ڈی ایس پی آفس کے قریب ریلوے اسٹیشن روڈ پر ڈکیتی
کیپشن: Mailsi: Robbery on railway station road near DSP office

ایک نیوز:میلسی میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے بیوپاری سے 15 لاکھ روپے لوٹ  لئے۔

تفصیلات کے مطابق میلسی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے بیوپاری محمد اشرف کو زخمی کردیا۔زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی شہری کاکہنا تھا کہ ڈی ایس پی میلسی تھانہ سٹی،تھانہ صدر میلسی،تھانہ میراں پور اور ایلیٹ فورس کے ساتھ سرچ کر رہے تھے کہ اسی دوران ڈکیتی ہوئی

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے