پی پی پی کے چیئرمین نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حلف اٹھا کر پارٹی بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں ملک کو لوٹا،عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا اوراب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خوردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔