تفصیلات کے مطابق سالہا سال سے الیکشن کمیشن میں زیرالتوا پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس بالآخر اپنے انجام کو پہنچنے کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہےجس میں بڑے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے 65میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیے جب کہ 53 بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی۔ پی ٹی آئی نے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو بھی ظاہر نہیں کیاجبکہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بھی چھپائے گئے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کی سکروٹنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیے اور پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔