بھارتی ظلم وستم سےکشمیریوں کاعزم متزلزل نہیں ہوا:آرمی چیف

Feb 05, 2025 | 15:15 PM

ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر نےمظفر آبادکا دورہ کیا، آرمی چیف نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی ،پھول چڑھائے، آرمی چیف نے کشمیر میں تعینات فوجی افسروں و جوانوں کی پیشہ وارانہ جنگی تیاریوں اورغیر متزلزل عزم کو سراہا، آرمی چیف نےکشمیرکی صورتحال کےتناظرمیں آپریشنل مہارتوں کی بھی تعریف کی، آرمی چیف نےمسلح افواج کی جنگی تیاریوں پرمکمل اطمینان کااظہارکیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائےگا،پاک فوج مادروطن کاہرقیمت دفاع کرنےکیلئےتیارہے،پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کا بھرپور دفاع کرینگے، آرمی چیف نےکشمیری عمائدین اورویٹرنزسےبھی ملاقات کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم سےکشمیریوں کاعزم متزلزل نہیں ہوا، کشمیر یو ں کےحق خود ا ر ا د یت کی جدوجہدکوتقویت ملی ہے،پاکستان بھارتی ریاستی ظلم وستم کیخلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا،بلاشبہ کشمیرایک دن آزادہوگا،کشمیرایک دن کشمیریوں کی منشاسےپاکستان کاحصہ ہوگا۔

مزیدخبریں