ایک نیوز:ایک طرف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرمنایا جا رہاہے،دوسری طرف بھارتی پولیس کیجانب سےمقبوضہ جموں و کشمیرمیں کشمیریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کیطرف سے7کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے،یو اے پی اے کے تحت چارج شیٹ میں آرمز ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے7افراد کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر جھوٹے الزامات عائد کیے۔
ترال میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں2019ے دسمبر 2024تک 27,022 افراد کو گرفتارکیا گیا، جمو ں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ1978کا قانون غیر منصفانہ قانون ہے جس کو گرفتاریوں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
اس قانون کے تحت بھارتی افواج کو بے پناہ اختیارات، انسانی حقوق کی خلاف ورزی، دہشتگردی اور تخریبی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت کشمیر میں غیر قانونی حراستیں اور زیادتیاں قومی سلامتی ایکٹ کے تحت پولیس کو ایک سال تک بغیر مقدمہ کے حراست میں رکھنے کا اختیار ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر:بھارتی پولیس کی کشمیریوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی
Feb 05, 2025 | 12:46 PM